slotcosino Publish time 2025-10-16 04:06:12

بلاول ہاؤس لاہور کی سیکیورٹی واپس نہیں لی: عظمیٰ بخاری

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-15/1519778_4589568_OZMA-BUKHARI_updates.jpg
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری—فائل فوٹو

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بلاول ہاؤس لاہور کی سیکیورٹی واپس لینے کی خبروں کی تردید کر دی۔

ان کا کہنا ہے کہ بلاول ہاؤس کی سیکیورٹی واپس لینے سے متعلق خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بلاول ہاؤس کی سیکیورٹی مکمل طور پر برقرار ہے، اسے کبھی واپس نہیں لیا گیا۔

پیپلز پارٹی لاہور کے صدر اسلم گل نے بلاول ہاؤس کی سیکیورٹی واپس لینے کا دعویٰ کیا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2020-07-24/800637_105508_updates.jpg
اپوزیشن کی اے پی سی بلاول ہاؤس لاہور میں پیپلزپارٹی کی میزبانی میں ہوگی

لاہور اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی بلاول ہائوس... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اس دعوے کے بعد ترجمان پولیس آپریشنز ونگ نے معمول کی تبدیلی کو سیکیورٹی واپس لینے سے جوڑنے کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔

ترجمان پولیس آپریشنز ونگ کے مطابق بلاول ہاؤس کی سیکیورٹی مکمل اور معمول کے مطابق ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چند اہلکار چھٹی پر تھے، متبادل اہلکار بھجوا دیے گئے ہیں۔

پولیس کے ترجمان کے مطابق حکومتِ پنجاب کی طرف سے سیکیورٹی ہٹانے کی کوئی ہدایات نہیں دی گئیں۔

ترجمان لاہور پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ معمول کی تبدیلی کو سیکیورٹی واپس لینے سے جوڑنا بے بنیاد ہے۔
Pages: [1]
View full version: بلاول ہاؤس لاہور کی سیکیورٹی واپس نہیں لی: عظمیٰ بخاری