بابر اعظم کا مداح قذافی اسٹیڈیم کی دیوار پھلانگ کر ڈریسنگ روم تک پہنچ گیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-15/1519788_4795243_GadafiStad_updates.jpgاسٹار بیٹر بابر اعظم کا مداح قذافی اسٹیڈیم لاہور کی دیوار پھلانگ کر ڈریسنگ روم تک پہنچ گیا۔
لاہور کے علاقے گلبرگ کی پولیس نے نوجوان کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق نوجوان قذافی اسٹیڈیم کی دیوار پھلانگ کر ڈریسنگ روم تک پہنچا ہے۔
مقدمے میں ممنوعہ مقام اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل ہیں، نوجوان بابر اعظم کا فین تھا، ڈریسنگ روم میں سیلفی لینے پہنچا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق ڈریسنگ روم میں موجود کھلاڑیوں نے غیر متعلقہ نوجوان کو دیکھ کر حیرت کا اظہار کیا، ان ہی کی نشاندہی پر سیکیورٹی عملے نے اسے حراست میں لیا۔
Pages:
[1]