ٹرمپ کو سنبھالنا صرف پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کو آتا ہے، برطانوی اخبار
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-15/1519786_6563571_Shabz_trmp_updates.jpgبرطانوی اخبار دی گارجین کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سنبھالنا صرف پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کو آتا ہے۔
اخبار نے لکھا کہ شرم الشیخ میں ٹرمپ نے کئی عالمی رہنماؤں کو زچ کیا، اطالوی وزیراعظم کے حسن کی تعریف کی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے شرم الشیخ میں برطانوی وزیراعظم کو اشارہ دیا کہ جیسے وہ انھیں گفتگو کے لیے بلا رہے ہیں، مگر پھر خود مائیک سنبھال کر انھیں شرمندہ کر دیا۔
برطانوی اخبار نے مزید لکھا کہ ایسے میں واحد رہنما جنھیں معلوم تھا کہ ٹرمپ کو کیسے سنبھالنا ہے، وہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف تھے۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-13/1519183_111810_updates.jpg
ڈونلڈ ٹرمپ امن کے علمبردار ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
مصر کے شہر شرم الشیخ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اہم دن ہے انتھک محنت کے بعد غزہ میں امن کیلئے کامیاب ہوئے، آج غزہ کے لیے اہم اور تاریخی دن ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
دی گارجین نے لکھا کہ شہباز شریف نے صدر ٹرمپ کی بہت زیادہ تعریف کی۔ ایک موقع پر ٹرمپ نے اسٹیج کی جانب واپس آنا چاہا تو شہباز شریف نے انھیں روک دیا اور اپنی تقریر کا سلسلہ جاری رکھا۔
گارجین کے مطابق ٹرمپ اس تقریب میں دو گھنٹے سے زیادہ تاخیر سے پہنچے۔ پہلے انھوں نے متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ منصور بن زائد سے ملاقات پر ان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس بہت سا کیش ہے۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-13/1519181_100645_updates.jpg
ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف سے گرمجوشی سے مصافحہ کیا
امریکی صدر نے شہباز شریف کے علاوہ ان تمام دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں، جو غزہ امن کانفرنس میں شرکت کے لیے پہنچے ہیں۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
پھر اطالوی وزیراعظم جورجیا میلونی کے حسن کی تعریف کی، ہنگری کے صدر وکٹر اوربان کے بارے میں کہا کہ انھیں بہت سے لوگ پسند نہیں کرتے مگر میں انھیں پسند کرتا ہوں اور اہمیت بھی صرف میری ہی ہے۔
برطانوی وزیراعظم اسٹارمر کے بارے میں کہا کہ وہ کہاں ہیں، ہمیشہ کی طرح میرے پیچھے کھڑے ہیں۔ اسٹارمر سمجھے کہ انھیں بولنے کی دعوت دی جارہی ہے مگر ٹرمپ نے ایک بار پھر مائیک پر گفتگو شروع کی تو اسٹارمر کو شرمندہ سا ہو کر واپس اپنی جگہ پر جانا پڑا۔
کینیڈا کے وزیراعظم کو شکایت تھی کہ ٹرمپ نے انھیں وزیراعظم کے بجائے صدر کیوں کہا، ٹرمپ نے ان سے کہا کہ شکر کرو تمھیں کینیڈا کا گورنر نہیں کہا۔
گارڈین کے مطابق واحد رہنما جو ٹرمپ کو سنبھالنے میں کامیاب رہے وہ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف تھے۔
Pages:
[1]