slotcosino Publish time 2025-10-10 09:53:42

غذایت سے بھرپور کیلے نظام ہضم کو بہتر، امراض قلب کو قابو اور ہڈی و پٹھوں کو مضبوط کرتا ہے، ماہرین

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-08/1517612_3189218_banana_updates.jpg

سنہری پھل اور نہایت مفید، کیلے کیوں آپ کی پلیٹ کا حصہ ہونا چاہئیں؟ کیلے نہ صرف ہاضمے میں مدد دیتے ہیں بلکہ فوری توانائی بھی فراہم کرتے ہیں۔ ان میں قدرتی شکر جیسے گلوکوز، فروکٹوز اور سوکروز شامل ہوتے ہیں، جو انسانی جسم باآسانی ہضم کر لیتا ہے۔

کیلے نہ صرف مزیدار اور استعمال میں آسان ہوتے ہیں بلکہ یہ ان غذائیت سے بھرپور پھلوں میں شمار ہوتا ہے جسے آپ روزانہ کی خوراک میں شامل کر سکتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کیلے کئی دوسرے پھلوں کی بہ نسبت زیادہ غذائیت رکھتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق پھلوں میں ضروری معدنیات جیسے کیلشیم، میگنیشیم، فولاد، فاسفورس اور کاپر بکثرتموجود ہوتے ہیں۔ یہ معدنیات مجموعی صحت کے لیے ضروری ہیں اور یہ یقینی بناتے ہیں کہ آپ کا جسم مضبوط رہے۔

کیلے کا ایک اور بنیادی فائدہ نظام ہاضم کو بہتر بنانے میں اسکی معاونت ہے۔ اگر آپ قبض کا شکار ہیں تو کیلے کا استعمال آپ کے لیے بہت مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ قدرتی طور پر آنتوں کی صفائی کرتے ہیں اور آسانی سے فضلہ خارج ہونے میں مدد دیتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-08/1517612_6383470_banana02_updates.jpg

کیلے باقاعدگی سے کھانے سے آنتوں کی سوزش کم ہو سکتی ہے۔ اس سے آپ کا نظام ہاضمہ صحت مند اور فعال رہتا ہے۔ یہ فوری توانائی بھی فراہم کرتے ہیں۔ ان میں قدرتی شکر جیسے کہ گلوکوز، فرکٹوز، اور سوکروز پائی جاتی ہیں جو انسانی جسم کے لیے آسانی سے ہضم ہو جاتی ہیں۔

اسی وجہ سے یہ ایک بہترین ناشتہ ثابت ہوتے ہیں، خاص طور پر بچوں، کھلاڑیوں، یا ان لوگوں کے لیے جو دن کے درمیان فوری توانائی کے متلاشی ہوں۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-08/1517612_3853584_banana03_updates.jpg

اسکے علاوہ یہ دل کو صحت مند بناتا ہے کیونکہ اس میں پوٹاشیئم ہوتا ہے جو بلڈ پریشر کو قابو میں رکھنے کے ساتھ دل کو مضبوط اور صحت مند بناتا ہے، جبکہ اس میں ایسے اہم معدنیات ہوتے ہیں جو خون کی نالیوں کو افعال کو نارمل بنانے کے ساتھ امراض قلب میں کمی کرتا ہے۔ اس میں موجود میگنیشیم پٹھوں اور ہڈیوں کے لیے مفید اور انھیں مضبوط بناتا ہے۔
Pages: [1]
View full version: غذایت سے بھرپور کیلے نظام ہضم کو بہتر، امراض قلب کو قابو اور ہڈی و پٹھوں کو مضبوط کرتا ہے، ماہرین