پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر آسٹریلین کھلاڑی بھارتی ٹیم کا مذاق اُڑانے لگے
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-15/1519791_7306487_asus_updates.jpg
پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر آسٹریلین کھلاڑی بھارتی ٹیم کا مذاق بنانے لگے۔
ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کی جانب سے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر آسٹریلوی کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف نے ’بھارتی کرکٹرز کا کس طرح سامنا کرنا ہے‘ کہ عنوان سے ایک طنزیہ ویڈیو جاری کی۔
جوش ہیزل ووڈ، گلین میکسویل اور مچل مارش سمیت دیگر کھلاڑیوں کی ویڈیو اسپورٹس ویب سائٹ ( Kayo Sports) نے شیئر کی جس میں بھارتی ٹیم کے ہاتھ نہ ملانے کا مذاق اڑایا۔
آسٹریلین ٹیم کے سپورٹ اسٹاف نے کہا ہاتھ تو یہ (بھارتی کھلاڑی) ملاتے نہیں، انہیں کس طرح ڈیل کرنا ہے؟ ہیزل ووڈ نے کہا کہ شوٹ کرنے کے انداز کے بارے میں کیا خیال ہے؟
رپورٹ کے مطابق کچھ دیر بعد ویب سائٹ سے ویڈیو ہٹادی گئی تاہم ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی ٹیم کو19 اکتوبر سے آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز کھیلنی ہے۔
Pages:
[1]