اسرائیل اور حماس نے غزہ معاہدے پر دستخط کردیے، ڈونلڈ ٹرمپ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-09/1517704_8514302_%D8%BA%D8%B2%DB%81_updates.jpgفائل فوٹو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس نے امر یکا کے مجوزہ غزہ معاہدے کے پہلے مرحلے پر دستخط کردیے ہیں۔
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ تمام یرغمالیوں کو بہت جلد رہا کردیا جائے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل ایک مضبوط، پائیدار اور لازوال امن کی طرف پہلے قدم کے طور پر اپنی فوجوں کو ایک متفقہ لائن پر واپس بلا لے گا۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کا اعلان آج متوقع ہے۔
اس سلسلے میں قطری وزارت خارجہ کا بھی کہنا ہے کہ غزہ جنگ بندی کے پہلے مرحلے پر معاہدہ طے پا گیا ہے۔
قطری وزارت خارجہ کے مطابق معاہدے کے نتیجے میں جنگ کے خاتمے، اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی اور امداد کی فراہمی ممکن ہوگی۔
Pages:
[1]