نیتن یاہو کا ٹرمپ سے رابطہ، غزہ معاہدے پر مبارکباد دی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-09/1517815_1656561_%D9%B9%D8%B1%D9%85%D9%BE_updates.jpgفائل فوٹو
اسرائیل اور حماس کے درمیان امریکا کے مجوزہ غزہ معاہدے کے پہلے مرحلے پر دستخط کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم آفس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کی دعوت دی۔
اس موقع پر نیتن یاہو نے کہا کہ یہ ایک سفارتی کامیابی ہے اور اسرائیل کی ریاست کی قومی اور اخلاقی فتح بھی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فوجی کارروائی، عظیم دوست اور اتحادی صدر ٹرمپ کی عظیم کوششوں کے ذریعے ہم اس اہم موڑ پر پہنچے ہیں۔
نیتن یاہو نے کہا کہ ٹرمپ کی قیادت، ان کی شراکت داری، اسرائیل کی حفاظت اور ہمارے یرغمالیوں کی آزادی کے لیے ان کی غیر متزلزل عزم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
Pages:
[1]