slotcosino Publish time 2025-10-10 09:53:48

یو این سیکریٹری جنرل کا غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-09/1517818_5283245_01_updates.jpg—فائل فوٹو

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرلانتونیو گوتریس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے فریقین سے معاہدے کی شرائط کی مکمل پاسداری کی اپیل ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مستقل جنگ بندی کو یقینی بنایا جائے، لڑائی ہمیشہ کے لیے بند ہونی چاہیے۔ غزہ میں انسانی امداد اور ضروری تجارتی سامان کے داخلے کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔

انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ معاہدے کے مکمل نفاذ کی حمایت کرتا ہے، ہم غزہ میں بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں کو آگے بڑھائیں گے۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-09/1517704_041311_updates.jpg
غزہ جنگ بندی، اسرائیل اور حماس نے معاہدے کے پہلے مرحلے میں دستخط کردیے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امن ڈیل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تمام فریقوں کے ساتھ منصفانہ برتاؤ کیا جائے گا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کو امن سے رہنے کے لیے دو ریاستی حل کی طرف لے جایا جائے۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان جاری جنگ روکنے اور غزہ میں یرغمال قیدیوں کی رہائی کے لیے امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر مصر میں دستخط کر لیے گئے ہیں، تاہم امن ڈیل پر باضابطہ دستخط آج دوپہر کیے جائیں گے۔

امن مذاکرات میں امریکی مندوب اسٹیو وٹکوف، صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کُشنر اور حماس رہنما خلیل الحیہ نے شرکت کی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر امن ڈیل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تمام فریقوں کے ساتھ منصفانہ برتاؤ کیا جائے گا۔
Pages: [1]
View full version: یو این سیکریٹری جنرل کا غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم