slotcosino Publish time 2025-10-16 07:20:57

بھارت نے روس سے تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرائی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-16/1519814_9384680_Trmp_updates.jpg
فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مجھے روس سے تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ خوش نہیں تھا کہ بھارت روس سے تیل خریدے، مگر اب معاملہ طے ہوگیا ہے۔

اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین کے ساتھ تجارتی جنگ جاری ہے۔ چاہتے ہیں حماس غیر مسلح ہو، حماس کو غیرمسلح کرنے کے لیے امریکی فوج کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین جنگ بھی ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، اب تک 8 جنگیں رکوا چکا ہوں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مجھے کہا کہ آپ نے لاکھوں زندگیاں بچائی ہیں، بھارت اور پاکستان جوہری جنگ کے بہت قریب تھے، پاک بھارت جنگ میں 7 طیارے گرائے گئے تھے۔
Pages: [1]
View full version: بھارت نے روس سے تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرائی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ