’غزہ محفوظ جگہ بننے جا رہا ہے،‘ غزہ جنگ بندی معاہدے کے بعد ٹرمپ کا ردِ عمل سامنے آ گیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-09/1517823_7015384_News1_updates.jpg---فائل فوٹو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ جنگ بندی کے معاہدے کے پہلے مرحلے پر دستخط کے بعد کہنا ہے کہ غزہ محفوظ جگہ بننے جا رہا ہے۔
امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امن معاہدے کے پہلے مرحلے کے مکمل ہونے کے بعد آپ دیکھیں گے کہ لوگ ایک دوسرے کے ساتھ میل جول بڑھا رہے ہیں اور غزہ دوبارہ تعمیر ہو رہا ہے۔
اِن کا کہنا تھا کہ غزہ وہ جگہ ہوگی جو اَز سرِ نو تعمیر ہوگی اور علاقے کے دوسرے ممالک بھی اس کی تعمیرِ نو میں مدد کریں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اِنہیں پورا یقین ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں امن قائم ہوگا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-09/1517704_041311_updates.jpg
غزہ جنگ بندی، اسرائیل اور حماس نے معاہدے کے پہلے مرحلے میں دستخط کردیے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امن ڈیل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تمام فریقوں کے ساتھ منصفانہ برتاؤ کیا جائے گا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
یاد رہے کہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان جاری جنگ روکنے اور غزہ میں یرغمال قیدیوں کی رہائی کے لیے امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر مصر میں دستخط کر لیے گئے ہیں،تاہم امن ڈیل پر باضابطہ طور پر دستخط آج دوپہر کیے جائیں گے۔
امن مذاکرات میں امریکی مندوب اسٹیو وٹکوف، صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کُشنر اور حماس رہنما خلیل الحیہ نے شرکت کی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر امن ڈیل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ تمام فریقوں کے ساتھ منصفانہ برتاؤ کیا جائے گا۔
Pages:
[1]