غزہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط کے اعلان کے بعد بھی اسرائیلی حملے رپورٹ ہوئے: غزہ سول ڈیفنس
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-09/1517826_2225477_News2_updates.jpgفوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیاغزہ کی سول ڈیفنس کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط کے اعلان کے بعد بھی اسرائیلی حملے رپورٹ ہوئے ہیں۔
غزہ سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق گزشتہ رات غزہ جنگ بندی کے فریم ورک پر اتفاق کے اعلان کے بعد سے بالخصوص غزہ سٹی اور شمالی غزہ میں کئی دھماکوں اور فضائی حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
یاد رہے کہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان جاری جنگ روکنے اور غزہ میں یرغمال قیدیوں کی رہائی کے لیے امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر مصر میں دستخط کر لیے گئے ہیں تاہم امن ڈیل پر باضابطہ طور پر دستخط آج دوپہر کیے جائیں گے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-09/1517818_084829_updates.jpg
یو این سیکریٹری جنرل کا غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم
انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ معاہدے کے مکمل نفاذ کی حمایت کرتا ہے، ہم غزہ میں بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں کو آگے بڑھائیں گے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے پڑوسیوں کے ساتھ امن عمل کو توسیع دینا چاہتے ہیں اور امریکا کے ساتھ مل کر تمام اہداف حاصل کرلیں گے۔
اپنے مختصر بیان میں نیتن یاہو نے غزہ میں اسرائیلی یرغمالیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’ہم ان سب کو گھر پہنچائیں گے۔‘
اسرائیلی میڈیا کے مطابق سمجھوتے کے تحت حماس کے تمام، یعنی 20 زندہ یرغمالیوں کو 72 گھنٹے میں رہائی دے دی جائے گی۔
Pages:
[1]