غزہ جنگ بندی معاہدے پر باضابطہ دستخط آج دوپہر کو متوقع
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-09/1517846_7749834_05_updates.jpgغزہ جنگ بندی معاہدے پر باضابطہ دستخط آج دوپہر کو متوقع ہے۔
معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ ذرائع کے مطابق معاہدے پر دستخط کے بعد غزہ جنگ بندی نافذ العمل ہونے کا امکان ہے۔
خبرایجنسی کے مطابق 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج جزوی انخلا کا پہلا مرحلہ مکمل کر لے گی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-09/1517704_041311_updates.jpg
غزہ جنگ بندی، اسرائیل اور حماس نے معاہدے کے پہلے مرحلے میں دستخط کردیے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امن ڈیل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تمام فریقوں کے ساتھ منصفانہ برتاؤ کیا جائے گا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے غزہ امن معاہدے کی باضابطہ منظوری کے لیے آج 2 اجلاس بلا لیے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ معاہدے پر عمل درآمد کے لیے عملی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان جاری جنگ روکنے اور غزہ میں یرغمال قیدیوں کی رہائی کے لیے امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر مصر میں دستخط کر لیے گئے ہیں۔
Pages:
[1]