فلسطینیوں کیخلاف دو سال سے جاری سفاکیت اور وحشت ختم ہونے کی طرف جارہی ہے، طاہر اشرفی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-09/1517847_129582_1_updates.jpgفائل فوٹوچیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کیخلاف دو سال سے جاری سفاکیت اور وحشت ختم ہونے کی طرف جارہی ہے۔
اپنے ایک ویڈیو بیان میں حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ابتدائی معاہدہ طے پاگیا ہے جس کا امریکی صدر نے اعلان کیا ہے، یہ وقت ہے کہ امت مسلمہ متحد ہو اور فلسطینیوں کی امداد کے لیے سب آگے بڑھیں۔
حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ جو معاہدہ طے پارہا ہے اس پر تمام فریق عملدرآمد کریں، اس معاہدے کے لیے امریکی صدر، سعودی ولی عہد، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ترک صدر، امیر قطر، مصر کے صدر ان تمام لوگوں اور عالمی قیادت کی بڑی محنت اور جدوجہد ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-09/1517832_100302_updates.jpg
فلسطینیوں کیلئے ایسی تکلیف دہ صورتحال دوبارہ کبھی نہیں دہرائی جانی چاہیے، وزیراعظم
اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ معاہدہ مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کے قیام کی امید ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ روزِ اول سے سعودی ولی عہد نے سفارتی مہم شروع کی کہ دنیا فلسطینیوں کی ریاست کو تسلیم کرے، آج 159 ممالک فلسطینیوں کی ریاست کو تسلیم کرچکے ہیں، پاکستان نے ہر جگہ فلسطینیوں کے لیے آواز بلند کرنے کی کوشش کی۔
حافظ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ امت مسلمہ آگے بڑھ کر غزہ کی تعمیرِ نو میں حصہ لے، کوشش کی جائے کہ دوبارہ اسرائیل کی بربریت اور وحشت فلسطینیوں پر نہ ہو۔
ان کا کہنا ہے کہ اس معاہدے پر عمل ہو اور یہ معاہدہ اپنی تکمیل کو پہنچے، کل جمعہ کو پورے عالمِ اسلام میں اللّٰہ رب العالمین کا شکر ادا کرنا چاہیے، اہلِ فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے فلسطین کی تعمیرِ نو کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
Pages:
[1]