slotcosino Publish time 2025-10-10 09:53:54

گورنر خیبرپختونخوا کا صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال سے متعلق شعر پر مبنی تبصرہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-09/1517849_4812034_06_updates.jpg—فائل فوٹو

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایک بیان میں صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال سے متعلق شعر پر مبنی تبصرہ کیا ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے شعر لکھا ہے کہ اب اداس پھرتے ہو سردیوں کی شاموں میں، اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں۔

واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور نے اپنا استعفیٰ دستخط کر کے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو بھجوا دیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-09/1517829_100554_updates.jpg
علی امین گنڈاپور نے اپنا استعفیٰ دستخط کر کے گورنر خیبرپختونخوا کو بھجوا دیا

گزشتہ روز علی امین گنڈاپور وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

گزشتہ روز علی امین گنڈاپور وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا کے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وزیرِاعلیٰ کی پوزیشن بانی پی ٹی آئی کی امانت تھی، ان کے حکم کے مطابق امانت ان کو واپس کر کے اپنا استعفیٰ دے رہا ہوں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا تھا کہ اپنے لیڈر اور بانی پی ٹی آئی کے احکامات پر آئین کے آرٹیکل 130 کے تحت استعفیٰ دے رہا ہوں، وزیرِاعلیٰ بنتے وقت صوبہ مالی بحران اور دہشت گردی کا شکار تھا۔
Pages: [1]
View full version: گورنر خیبرپختونخوا کا صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال سے متعلق شعر پر مبنی تبصرہ