slotcosino Publish time 2025-10-10 09:53:55

کمر درد سے نجات کیلئے چینی خاتون 8 زندہ مینڈک نگل گئی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-09/1517827_2475334_1_updates.jpg
— فائل فوٹو

چین میں ایک 82 سالہ خاتون کمر در سے نجات حاصل کرنے کے لیے 8 زندہ مینڈک نگل گئی۔

چینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے ژی جیانگ کے شہر ہانگژو کی رہائشی ژانگ نامی خاتون نے لوک داستانوں پر یقین کرتے ہوئے اپنی کمر کے نچلے حصے میں ہونے والی تکلیف سے نجات حاصل کرنے کے لیے 8 زندہ مینڈک کھا لیے۔

رپورٹ میں مزید بتایا ہے کہ بدقسمتی سے اس غیر روایتی طریقۂ علاج کی وجہ سے خاتون کے پیٹ میں شدید درد ہوا اور خاتون کو اسپتال میں داخل ہونا پڑا۔

خاتون کے بیٹے نے ڈاکٹر کو بتایا کہ میری ماں نے 8 زندہ مینڈک کھا لیے ہیں اور اب تیز درد کی وجہ سے وہ چلنے پھرنے سے قاصر ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-08/1517521_114512_updates.jpg
پیدائش کے وقت بدل جانے والی 2 بچیوں کی 35 سال بعد ملاقات

دونوں بچوں کو غلطی سے ایک دوسرے کے والدین کے حوالے کر دیا گیا تھا https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

رپورٹ کے مطابق معمر خاتون طویل عرصے سے کمر کی تکلیف میں مبتلا تھیں اور انہوں نے اس تکلیف سے نجات حاصل کرنے کے لیے ایسا طریقہ اپنایا جس کا اب تک میڈیکل سائنس میں کوئی ثبوت موجود نہیں جس کی وجہ سے انہیں پہلے سے بھی زیادہ تکلیف برداشت کرنی پڑی۔

رپورٹ میں مزید بتایا ہے کہ 8 زندہ مینڈک نگل جانے کے بعد ان کا ہاضمہ اتنی بری طرح متاثر ہوگیا کہ وہ چلنے سے بھی قاصر ہوگئیں۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز نے خاتون کا معائنہ کیا تو آکسیفیل خلیات میں اضافہ پایا جو کئی بیماریوں جیسے کہ پیراسائیٹک انفیکشن اور خون کی خرابی کی نشاندہی کرتا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا ہے کہ دو ہفتے کے علاج کے بعد خاتون کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔
Pages: [1]
View full version: کمر درد سے نجات کیلئے چینی خاتون 8 زندہ مینڈک نگل گئی