آئمہ بیگ سے علیحدگی کی افواہوں پر زین احمد نے خاموشی توڑ دی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-09/1517833_805834_2_updates.jpgفائل فوٹو
پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ سے علیحدگی کی افواہوں پر آخرکار فیشن ڈیزائنر زین احمد نے خاموشی توڑ دی۔
انہوں نے واضح کیا کہ یہ تمام قیاس آرائیاں دراصل انسٹاگرام کے تکنیکی مسئلے (glitch) کی وجہ سے پیدا ہوئیں۔
گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر اس وقت ہلچل مچ گئی تھی جب مداحوں نے دیکھا کہ زین احمد نے انسٹاگرام پر آئمہ بیگ کو ان فالو کر دیا ہے اور اپنی شادی کی تمام تصاویر بھی ڈیلیٹ کر دی ہیں، اس واقعے کے بعد دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں تیزی سے پھیل گئیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-09/1517833_1305619_Untitled-1_updates.jpg
تاہم زین احمد نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے وضاحت دیتے ہوئے کہا، ’میرا اکاؤنٹ کچھ دنوں سے بگ کر رہا تھا، جس کی وجہ سے کچھ پوسٹس آرکائیو ہو گئیں، اگر کسی کو بٹ کوائن کے پیغامات موصول ہوئے ہوں تو معذرت، میں نے پاس ورڈز تبدیل کر دیے ہیں، اب سب کچھ نارمل ہے۔‘ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-08/1517546_020157_updates.jpg
زین احمد نے آئمہ بیگ کو ’اَن فالو‘ کر دیا، علیحدگی افواہیں زیر گردش
پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ آئمہ بیگ اور ان کے شوہر زین احمد کی علیحدگی سے متعلق افوائیں زیر گردش ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ان کے بیان کے بعد زین احمد نے اپنی شادی کی تصاویر دوبارہ بحال کر دیں اور آئمہ بیگ کو دوبارہ فالو کر لیا، جس سے مداحوں کی تشویش میں کمی آئی، دوسری جانب آئمہ بیگ اب بھی اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے شوہر کو فالو کر رہی ہیں۔
زین احمد نے بعد ازاں جوڑے کی ایک پرانے دنوں کی تصویر بھی شیئر کی، جس میں آئمہ بیگ اپنی ڈائمنڈ رنگ فخر سے دکھا رہی ہیں۔
یاد رہے کہ آئمہ بیگ اور زین احمد نے 5 اگست 2025 کو کینیڈا میں ایک سادہ اور نجی تقریب میں شادی کی تھی۔
Pages:
[1]