slotcosino Publish time 2025-10-10 09:53:56

جنگ بندی کے بعد غزہ کی تعمیرِ نو کی جائے گی: ٹرمپ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-09/1517828_7689495_vcf%D8%B7%D8%B7%DA%86_updates.jpg
ڈونلڈ ٹرمپ — فائل فوٹو

امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ بندی کے پہلے مرحلے کے بعد غزہ محفوظ جگہ بننے جا رہا ہے، اس کی تعمیرِ نو کی جائے گی۔

امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امن معاہدے کے پہلے مرحلے کے مکمل ہونے کے بعد آپ دیکھیں گے کہ لوگ ایک دوسرے کے ساتھ میل جول بڑھا رہے ہیں اور غزہ دوبارہ تعمیر کیا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ غزہ کی دوبارہ تعمیر کے بعد یہ جگہ پہلے سے مختلف ہوگی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-09/1517704_041311_updates.jpg
غزہ جنگ بندی، اسرائیل اور حماس نے معاہدے کے پہلے مرحلے میں دستخط کردیے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امن ڈیل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تمام فریقوں کے ساتھ منصفانہ برتاؤ کیا جائے گا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ یہ وہ جگہ ہوگی جو از سرِ نو تعمیر ہوگی اور علاقے کے دوسرے ممالک بھی اس کی تعمیر نو میں مدد کریں گے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن قائم ہوگا۔
Pages: [1]
View full version: جنگ بندی کے بعد غزہ کی تعمیرِ نو کی جائے گی: ٹرمپ