slotcosino Publish time 2025-10-10 09:53:57

برطانوی وزیراعظم سرکیئر اسٹارمر کا غزہ امن معاہدے پر دستخط کا خیر مقدم

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-09/1517839_9866476_News5_updates.jpg
---فائل فوٹو

برطانوی وزیراعظم سرکیئر اسٹارمر نے غزہ امن معاہدے کے پہلے مرحلے پر دستخط کا خیر مقدم کیا ہے۔

سرکیئر اسٹارمر کے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ لمحہ پوری دنیا بالخصوص یرغمالیوں کے اہل خانہ، فلسطینی شہریوں کے لیے اطمینان بخش ہے۔ غزہ امن معاہدے پر اب مکمل اور بلا تاخیر عمل درآمد ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کے لیے جان بچانے والی انسانی امداد پر عائد تمام پابندیاں فوری طور پر ہٹا دینی چاہئیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-09/1517832_100302_updates.jpg
فلسطینیوں کیلئے ایسی تکلیف دہ صورتحال دوبارہ کبھی نہیں دہرائی جانی چاہیے، وزیراعظم

اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ معاہدہ مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کے قیام کی امید ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

برطانوی وزیراعظم نے تمام فریقین سے معاہدے کی پاسداری کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فریقین کیے گئے وعدوں پر عمل کرتے ہوئے جنگ کا خاتمہ اور تنازع کے منصفانہ اور پائیدار اختتام کی بنیاد رکھیں۔

یاد رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ روکنے اور غزہ میں یرغمال قیدیوں کی رہائی کے لیے امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر مصر میں دستخط کر لیے گئے ہیں تاہم امن ڈیل پر باضابطہ دستخط آج دوپہر کیے جائیں گے۔
Pages: [1]
View full version: برطانوی وزیراعظم سرکیئر اسٹارمر کا غزہ امن معاہدے پر دستخط کا خیر مقدم