slotcosino Publish time 2025-10-10 09:53:59

فیصل قریشی نے صائمہ قریشی کے خواتین کی کمائی سے متعلق متنازع بیان پر کیا کہا؟

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-09/1517854_617123_7_updates.jpg
فائل فوٹوز

پاکستان کے معروف اداکار فیصل قریشی نے حال ہی میں اپنی کزن اور اداکارہ صائمہ قریشی کے خواتین کی کمائی سے متعلق متنازع بیان پر اپنا مؤقف پیش کیا ہے۔

فیصل قریشی اپنے شاندار کرداروں اور منفرد اداکاری کے لیے جانے جاتے ہیں، اب تک بشر مومن، میری ذات ذرۂ بے نشاں، بھیگی پلکیں، حیوان، فرق، خائی، تیرے لیے اور حالیہ مقبول ڈرامہ کیس نمبر 9 میں اپنی جاندار پرفارمنس سے شائقین کو متاثر کر چکے ہیں۔

حال ہی میں فیصل قریشی سے ایک پوڈکاسٹ میں صائمہ قریشی کے بیان سے متعلق سوال پوچھا گیا۔

پوڈکاسٹ کے دوران فیصل قریشی نے نہایت متوازن انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ اُن کا ذاتی نظریہ ہے، نہ میں اس سے اتفاق کر سکتا ہوں نہ اختلاف، ہر شخص کے تجربات مختلف ہوتے ہیں اور اسی بنیاد پر وہ اپنی رائے قائم کرتا ہے،میں سمجھتا ہوں کہ محنت سے حاصل کی گئی کمائی ہمیشہ اچھی ہوتی ہے اور اس میں برکت کی کمی نہیں ہوتی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-24/1513193_025234_updates.jpg
عورت کی کمائی سے متعلق اپنے بیان پر آج بھی قائم ہوں: صائمہ قریشی

عدم برداشت کے سبب طلاق لینے والی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صائمہ قریشی کا کہنا ہے عورت کی کمائی سے متعلق اپنے بیان پر آج بھی قائم ہوں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں بے شمار خواتین اپنی محنت سے مقام حاصل کر چکی ہیں اور ان کی کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ خواتین کی کمائی میں بھی برکت اور عزت دونوں موجود ہیں۔

فیصل قریشی نے کہا کہ ہمیں کسی کے تجربات یا خیالات پر فیصلہ نہیں دینا چاہیے، کیونکہ ہر انسان اپنی زندگی کی بنیاد پر سوچتا ہے اور کسی کے تجربے کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔

واضح رہے کہ اداکارہ صائمہ قریشی نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا تھا کہ خواتین کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی، ان کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر خاصی بحث چھیڑ دی تھی۔
Pages: [1]
View full version: فیصل قریشی نے صائمہ قریشی کے خواتین کی کمائی سے متعلق متنازع بیان پر کیا کہا؟