میجر سبطین نے اپنی جان دے کر بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا: محسن نقوی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-09/1517857_5028653_moh_updates.jpgڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ درابن میں شہید ہونے والے میجر سبطین کو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
درابن میں میجر سبطین حیدر نے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں سے لڑتے ہوئےجام شہادت نوش کیا تھا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ میجر سبطین نے اپنی جان دے کر بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔ شہید میجر سبطین حیدر نے اپنے خون سے شجاعت اور جرات کی تاریخ لکھی۔
محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہید میجر سبطین حیدر جیسے بہادر سپوتوں پر قوم کو ناز ہے، قوم شہید میجر سبطین حیدر کی شجاعت اور جواں مردی کو سلیوٹ کرتی ہے۔
انہوں نے شہید میجر سبطین کے خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار بھی کیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-09/1517845_111919_updates.jpg
سیکیورٹی فورسز کا ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران میجر سبطین حیدر نے جامِ شہادت نوش کیا۔ وہ بہادری سے اپنے دستے کی قیادت کر رہے تھے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز کے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے نتیجے میں 7 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک ہوگئے تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران میجر سبطین حیدر نے جامِ شہادت نوش کیا۔ وہ بہادری سے اپنے دستے کی قیادت کر رہے تھے۔
Pages:
[1]