162 Publish time 2025-10-10 05:51:09

ارباز خان بچے کی آمد کے منتظر، شورا ممبئی کے اسپتال میں داخل

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-04/1516317_8754618_Arbaz_updates.jpgفوٹو: انسٹاگرام

بالی ووڈ کے 57 سالہ پروڈیوسر اور اداکار ارباز خان اور 35 سالہ میک اپ آرٹسٹ شورا خان والدین بننے والے ہیں، اداکار کی اہلیہ ممبئی کے اسپتال میں داخل ہوگئی ہیں۔

ارباز خان کی شورا خان سے شادی 24 دسمبر 2023 کو ممبئی میں بہن ارپتا کے گھر ہوئی جس میں خان فیملی اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔

سلمان خان کے بھائی کی یہ دوسری شادی ہے، اس سے قبل ان کی 1998 میں مشہور رقاصہ ملائیکہ اروڑہ سے شادی ہوئی تھی اور 2017 میں طلاق ہوگئی تھی جب کہ دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-01-26/1435037_075804_updates.jpg
ثناء خان اپنے دوسرے بیٹے کو کیمرے کے سامنے لے آئیں

سابقہ اداکارہ ثناء خان اور ان کے شوہر انس سید نے پہلے بیٹے کا نام پاکستان کے معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کے نام پر سید طارق جمیل رکھا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

بھارتی میڈیا کے مطابق ارباز خان کی اہلیہ شورا خان کو ان کے پہلے بچے کی پیدائش کے لیے ممبئی کے علاقے کھار میں واقع پی ڈی ہندوجا اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔ جوڑا اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ اسپتال پہنچا ہے۔

اس موقع پر ارباز خان اپنی اہلیہ شورا کے ساتھ موجود تھے، ان کے اسپتال پہنچنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسپتال پہنچنے سے چند روز قبل ہی جوڑے نے ایک مختصر بے بی شاور کی تقریب بھی منائی تھی، جس میں قریبی دوستوں اور اہلِ خانہ نے شرکت کی۔
Pages: [1]
View full version: ارباز خان بچے کی آمد کے منتظر، شورا ممبئی کے اسپتال میں داخل