پوری قوم بھارت کے ہر جارحانہ اقدام کا منہ توڑ جواب دے گی: لیاقت بلوچ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-09/1517836_6476278_3_updates.jpg— فائل فوٹونائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پوری قوم بھارت کے ہر جارحانہ اقدام کا منہ توڑ جواب دے گی۔
لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ انڈیا کے معمول کے اقدام کا مقابلہ غیر معمولی اندرونی استحکام سے دیا جائے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-21/1512207_103514_updates.jpg
حکومت مافیاز کی سرپرست بن گئی ہے: لیاقت بلوچ
لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت کا سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اُنہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی صوبائی حکومتیں نظر انداز کر رہی ہے، پی ٹی آئی نے مقبولیت کا قلعہ کے پی خود کمزور کرلیا ہے۔
نائب امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کی گندم خریداری پالیسی پر کاشتکار مطمئن نہیں ہیں۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ سندھ میں صحافیوں کی ٹارگٹ کلنگ سندھ حکومت جوابدہ ہے۔
Pages:
[1]