غزہ جنگ بندی معاہدہ نافذالعمل ہو گیا: مصری میڈیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-09/1517889_54145_12_updates.jpgمصری میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدہ نافذالعمل ہو گیا ہے۔
اس حوالے سے مصری صدر کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی قائم کرنے اور جنگ کے خاتمے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان جاری جنگ روکنے اور غزہ میں یرغمال قیدیوں کی رہائی کے لیے امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر مصر میں دستخط کر لیے گئے تھے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ معاہدے پر عمل درآمد کے لیے عملی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج جزوی انخلا کا پہلا مرحلہ مکمل کر لے گی۔
Pages:
[1]