slotcosino Publish time 2025-10-10 09:54:09

تل ابیب: ہوسٹیجز اسکوائر میں اسرائیلی یرغمالیوں کے اہلِ خانہ کا جشن

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-09/1517850_4016246_News7_updates.jpgفوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان جاری جنگ روکنے اور غزہ میں یرغمال قیدیوں کی رہائی کے لیے امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر دستخط کے بعد فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کی جانب سے جشن منایا جا رہا ہے۔

جہاں خان یونس میں امن معاہدے کے اعلان کے بعد فلسطینیوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا اور جشن منایا گیا وہیں اسرائیلی یرغمالیوں کے اہل خانہ میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

غزہ میں اسپتال کے باہر موجود فلسطینیوں نے معاہدے کی خبر سننے کے بعد خوشی سے ’اللّٰہ اکبر‘ کے نعرے لگائے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-09/1517846_112249_updates.jpg
غزہ جنگ بندی معاہدے پر باضابطہ دستخط آج دوپہر کو متوقع

معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ ذرائع کے مطابق معاہدے پر دستخط کے بعد غزہ جنگ بندی نافذ العمل ہونے کا امکان ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

دوسری جانب اسرائیل کے دارالحکومت تِل ابیب میں واقع ہوسٹیجز اسکوائر میں اسرائیلی یرغمالیوں کے اہلِ خانہ نے امریکی صدر ٹرمپ کا ماسک پہن کر خوشی منائی۔
Pages: [1]
View full version: تل ابیب: ہوسٹیجز اسکوائر میں اسرائیلی یرغمالیوں کے اہلِ خانہ کا جشن