غزہ امن معاہدے کے پہلے مرحلے پر دستخط، مختلف ممالک کا ردعمل
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-09/1517893_7329208_13_updates.jpg—فائل فوٹوغزہ امن معاہدے کے پہلے مرحلے پر دستخط پر مختلف ممالک کی جانب سے خیرمقدم کیا گیا ہے۔
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ خوشی ہے ترک شراکت سے ہوئے حماس اسرائیل مذاکرات سے غزہ میں جنگ بندی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ترکیہ غزہ معاہدے پر سختی سے عمل درآمد کی قریب سے نگرانی کرے گا، ترکیہ غزہ معاہدے کے عمل میں اپنی شمولیت جاری رکھے گا۔
فلسطینی صدر محمودعباس نے غزہ امن معاہدے کے پہلے مرحلے پر دستخط کا خیرمقدم کیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-09/1517889_021209_updates.jpg
مصری میڈیا کا غزہ میں جنگ بندی کا دعویٰ، اسرائیل کا انکار
غزہ جنگ بندی معاہدہ پاکستانی وقت کے مطابق 2 بجے سے نافذالعمل ہو گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
فرانسیسی صدر میکرون نے غزہ امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر دستخط کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو ریاستی حل اور جنگ کے خاتمے کے اپنے مقصد کو جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں۔
جرمن چانسلر نے کہا کہ غزہ امن معاہدے اور صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، یقین ہے کہ اس ہفتے کوئی حل تلاش کر لیا جائے گا۔
سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غزہ معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں جلد از جلد ایک مستقل اور جامع جنگ بندی کے لیے پُرامید ہیں، چین فلسطین پر فلسطینیوں کے ہی حق حکومت کے اصول کا حامی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-09/1517844_115923_updates.jpg
غزہ: انٹرنیٹ بلیک آؤٹ، فلسطینی صحافیوں نے گلی گلی میں جنگ بندی کا اعلان کیا
اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ امن معاہدہ طے پانے کے بعد فلسطینی صحافیوں نے غزہ کی سڑکوں اور گلیوں میں باضابطہ جاکر اعلان اور شہریوں کو اطلاع دی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کاجاکلاس نے کہا ہے کہ غزہ امن معاہدے کے پہلے مرحلے پر اسرائیل حماس اتفاق نمایاں پیش رفت ہے، معاہدے پر دستخط بڑی سفارتی کامیابی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ جنگ کے خاتمے اور تمام یرغمالیوں کی رہائی کا قیمتی موقع ہے، یورپی یونین معاہدے پر عمل درآمد کی حمایت کے لیے اپنی تمام تر کوششیں کرے گی۔
عالمی ادارہ صحت کےسربراہ ٹیڈروس ایڈہنم نے کہا کہ امن بہترین دوا ہے، غزہ جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق ٹرمپ کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کا کہنا تھا کہ یہ اسرائیلیوں اور فلسطینیوں دونوں کے لیے دیرپا امن کی جانب بڑا قدم ہے، امید ہے تمام فریقین معاہدے کا احترام کریں گے، ادارہ غزہ کے مریضوں کی طبی ضروریات پوری کرنے کے لیے کام کو تیار ہے۔
Pages:
[1]