slotcosino Publish time 2025-10-10 09:54:10

ٹوئنکل کھنہ نے شادی کے بعد اکشے کمار کے ساتھ فلمز میں کام کیوں نہیں کیا؟

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-09/1517853_1078463_Akshay-Kumar-and-Twinkle-Khanna_updates.jpgبالی ووڈ استارزٹوئنکل کھنہ اور اکشے کمار —فائل فوٹو

بالی ووڈ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے بتادیا کہ وہ شادی کے بعد اپنے شوہر اکشے کمار کے ساتھ فلموں میں کام کرنے کیوں کتراتی رہیں؟


بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی ویٹرن ہیروئنز ٹوئنکل کھنہ اور کاجول جو ان دونوں ایک نیا شو ہوسٹ کر رہی ہیں، جس میں بالی ووڈ کے مختلف امور پر گفتگو ہوتی ہے۔

مذکورہ شو کی حالیہ قسط میں بالی ووڈ کھلاڑی اکشے کمار اور چھوٹے نواب سیف علی خان نے بطور مہمان شرکت کی۔

دونوں مہمانوں سے پروگرام کی میزبانوں نے دلچسپ سوالات کیے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2022-12-29/1176300_110359_updates.jpg
ٹوئنکل کھنہ نے 48ویں سالگرہ اکشے کمار اور قریبی دوستوں کیساتھ منائی

اکشے کمار نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ آپ کی تمام تر بےساختگی روزانہ دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اس شو میں اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ نے شادی سے پہلے اور بعد کے واقعات بالخصوص فلمی کیریئر پر بھی کافی باتیں کیں۔

ٹوئنکل کھنہ نے بتایا کہ انہوں نے کیوں شادی کے بعد اپنے شوہر اکشے کمار کے ساتھ فلمز سائن نہیں کیں۔

اکشے کمار کے ساتھ ٹوئنکل کھنہ کی پہلی فلم ’انٹرنیشنل کھلاڑی‘ 1999ء میں ریلیز ہوئی تھی، انکی ایک ساتھ دوسری فلم ’ظلمی‘ اس کے بعد اسی سال آئی تھی، بظاہر فلمی جوڑے کی اصل زندگی سے جڑے محبت کے رشتے اور باہمی کیمسٹری کو فلم بینوں نے بےحد پسند کیا تھا۔

ٹوئنکل کھنہ نے شادی کے 24 سال بعد اب یہ انکشاف کیا کہ ان کے والد لیجنڈری اداکار راجیش کھنہ نے ٹوئنکل کھنہ کو اس بات پر راضی کیا تھا کہ وہاکشے کمار کے ساتھ فلمز کریں لیکن وہ خود اپنی اداکاری سے مطمئن نہیں تھیں اور پے در پے فلاپس کی وجہ سے انہوں نے اکشے کمار کے ساتھ مزید فلمز میں کام نہیں کیا۔
Pages: [1]
View full version: ٹوئنکل کھنہ نے شادی کے بعد اکشے کمار کے ساتھ فلمز میں کام کیوں نہیں کیا؟