slotcosino Publish time 2025-10-10 09:54:12

ڈیٹنگ ایپ پر قومی راز شیئر کیوں کیے؟ امریکی فضائیہ کے ملازم کو 6 سال قید کی سزا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-09/1517856_6593955_US-Justice-Department_updates.jpg—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکی ایئر فورس کے ایک ملازم کو ڈیٹنگ ایپ پر محبوبہ کو قومی راز بتانا پڑا مہنگا، 6 سال قید کی سزا ہوگئی۔


غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی فضائیہ نے اپنے سابقہ سیویلین ملازم کو ایک آن لائن ڈیٹنگ ایپ پر خفیہ معلومات شیئر کرنے پر 6 سال کی سزا سنادی ہے۔

امریکی آرمی کے 64 سالہ ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل سلیٹر نے اپنی محبوبہ کو خفیہ معلومات فراہم کیں جو مبینہ طور پر یوکرین میں رہائش پزیر ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-07-19/1492501_094841_updates.jpg
کنسرٹ میں امریکی کمپنی کے سی ای او کا راز فاش، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد چھٹیوں پر بھیج دیا گیا

گزشتہ دنوں کانسرٹ کے دوران جب ایک کیمرے نے فینز کو دکھایا تو سی ای او اینڈی بائرن اور کمپنی کی ایچ آر ہیڈ کرسٹین کیبوٹ ایک دوسرے سے لپٹے ہوئے پائے گئے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

سزا سنائے جانے سے قبل سلیٹر امریکی فضائیہ کے اہم شبعے یو۔ایس۔ اسٹریجک کمانڈ کے ساتھ منسلک تھے جہاں انکے پورٹ فولیو میں نیوکلیئر ڈیٹرنس کے حوالے سے کام شامل تھا۔

امریکی ادارہ انصاف کی جانب سے بتایا گیا کہ سلیٹر نے یوکرین جنگ کے حوالے سے قومی دستاویزات سے تفصیلات آگے منتقل کیں جن میں یوکرین جنگ میں مبینہ فوجی اہداف اور روسی فوجی صلاحیتوں کے بارے میں حساس معلومات شامل تھیں۔

وفاقی جج نے سلیٹر کو ماہ قید اور 25 ہزار امریکی ڈالر کا جرمانہ کیا ہے۔
Pages: [1]
View full version: ڈیٹنگ ایپ پر قومی راز شیئر کیوں کیے؟ امریکی فضائیہ کے ملازم کو 6 سال قید کی سزا