جنوبی وزیرستان: ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال وانا کے ملازمین 10 ماہ سے تنخواہوں سے محروم
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-16/1519998_494517_nat_updates.jpgفائل فوٹوجنوبی وزیرستان لوئر کے واحد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال وانا کے ملازمین گزشتہ 10 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔
موجودہ صورتحال کے سبب ملازمین اور ان کے اہلخانہ سخت مشکلات کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں۔
علاوہ ازیں اسپتال کی مرمت تک کے پیسے بھی جاری نہیں ہوسکے ہیں۔
مقامی قبائل اور اسپتال کے عملے نے خیبرپختونخوا حکومت سے فنڈز بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Pages:
[1]