slotcosino Publish time 2025-10-16 15:09:12

سجل علی احد رضا میر کو ایکس پر اب بھی فالو کر رہی ہیں؟

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-16/1520003_1100398_2_updates.jpg
فائل فوٹو

معروف اداکارہ سجل علی اپنے سابق شوہر احد رضا میر کو ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اب بھی فالو کر رہی ہیں؟ مداحوں میں بحث چھیڑ گئی۔

سجل علی اور احد رضا میر کو شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور باوقار جوڑے کے طور پر سراہا جاتا تھا، ڈرامہ سیریل ’یقین کا سفر‘ میں ان کی آن اسکرین کیمسٹری نے مداحوں کے دل جیت لیے تھے، جو بعد ازاں حقیقی زندگی کے رشتے میں بدل گئی۔

جون 2019 میں دونوں کی منگنی ہوئی اور مارچ 2020 میں انہوں نے ابوظہبی میں ایک سادہ مگر یادگار ڈیسٹینیشن ویڈنگ کی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-01-20/1433071_034133_updates.jpg
سجل علی اور احد رضا میر کو علیحدگی کے بعد دوبارہ ایکساتھ دیکھ کر مداح جذباتی

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور اداکار احد رضا میر اور اداکارہ سجل علی کو علیحدگی کے بعد ایک ساتھ اسٹیج پر دیکھ کر مداح جذباتی ہو گئے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

تاہم صرف دو سال بعد ہی دونوں کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگیں، خاص طور پر اُس وقت جب احد رضا میر سجل علی کی بہن صبور علی کی شادی کی تقریبات میں نظر نہیں آئے، بالآخر مارچ 2022 میں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی، مگر انہوں نے اس معاملے پر کبھی کھل کر بات نہیں کی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ طلاق کے بعد بھی سجل علی نے اپنے سابق سسر آصف رضا میر کے ساتھ ’میں منٹو نہیں ہوں‘ میں کام کیا، جسے مداحوں نے بےحد پسند کیا۔

اب ایک بار پھر سجل اور احد کے تعلقات سے متعلق بحث چھڑ گئی ہے، مداحوں نے دیکھا کہ سجل علی اب بھی احد رضا میر کو ایکس (سابق ٹوئٹر) پر فالو کر رہی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-16/1520003_9750949_Untitled-1_updates.jpg

سوشل میڈیا پر اس بات پر ملا جلا ردِعمل سامنے آیا، بعض صارفین کا کہنا ہے کہ سجل علی ایکس پر زیادہ فعال نہیں ہیں، اس لیے ممکن ہے کہ انہوں نے اپنے اکاؤنٹ پر طلاق کے بعد تبدیلی نہیں کی۔

ایک صارف نے لکھا کہ وہ کبھی طلاق یافتہ نہیں ہوئے، یہ سب ایک معاہدے کا حصہ ہے، جب معاہدہ ختم ہوگا تو جدائی بھی ختم ہو جائے گی۔

جبکہ کچھ صارفین نے حقیقت پسندانہ تبصرہ کیا کہ سجل نے احد کو کبھی ان فالو کیا ہی نہیں، تو اس پر اتنا شور مچانے کی ضرورت نہیں۔
Pages: [1]
View full version: سجل علی احد رضا میر کو ایکس پر اب بھی فالو کر رہی ہیں؟