slotcosino Publish time 2025-10-16 15:09:12

میسی کی اربوں روپے مالیت کی حویلی منہدم کرنے کا امکان

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-16/1519995_5245549_nbh%D8%B7%DA%AF_updates.jpg— فائل فوٹو

ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے دُنیائے فٹ بال کے نامور کھلاڑی لیونل میسی کا 10 ملین پاؤنڈ (3 ارب 76 کروڑ 83 لاکھ سے زائد) کی حویلی ’ایبئزا‘ غیر قانونی قرار، جلد منہدم کرنے کا امکان ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 16 ہزار مربع میٹر کی یہ جائیداد میسی نے 2022 میں سوئس تاجر فلپ امون سے خریدی تھی، جسے اب قانونی تنازعے کا سامنا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ برس بھی اس جائیداد پر اس وقت تنازعہ کھڑا ہوا جب موسمیاتی کارکن گروپ فیوٹورو ویجیٹل (Futuro Vegetal) کی جانب سے یہاں توڑ پھوڑ کی گئی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-16/1519995_7214252_%D8%A8%D8%A8%D9%86bv_updates.jpg

لیونل میسی یہ حویلی اسپین کے علاقے ایبئزا کے مغربی ساحل پر واقع ہے، جس کا مناسب اجازت نامہ یا قبضے کا سرٹیفکیٹ ان کے پاس نہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ میسی اسے فروخت یا کرائے پر نہیں دے سکتے۔

قانونی مسائل حل نہ ہونے کی صورت میں میسی کی حویلی کا کچھ حصہ منہدم کرنا پڑ سکتا ہے۔
Pages: [1]
View full version: میسی کی اربوں روپے مالیت کی حویلی منہدم کرنے کا امکان