slotcosino Publish time 2025-10-10 09:54:14

جو شخص دھوکہ دینا چاہے، اسے کوئی روک نہیں سکتا: رابعہ کلثوم

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-09/1517871_6462307_9_updates.jpgفائل فوٹوز

پاکستانی اداکارہ رابعہ کلثوم نے شادی میں بےوفائی سے متعلق دو ٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ جو شخص دھوکہ دینا چاہے، اسے کوئی روک نہیں سکتا۔

رابعہ کلثوم حال ہی میں اپنے شوہر ریحان ناظم کے ساتھ ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں، اس موقع پر انہوں نے شادی، اعتماد اور بےوفائی جیسے حساس موضوعات پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے گفتگو کے دوران کہا کہ میرے اور شوہر کے درمیان کبھی بھی اعتماد کے مسائل نہیں رہے، رشتہ تبھی مضبوط رہتا ہے جب دونوں ایک دوسرے پر مکمل بھروسہ کریں۔

انہوں نے بےوفائی سے متعلق اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی دھوکہ دینا چاہے تو آپ اسے روک نہیں سکتے، چاہے آپ اُس کا فون چیک کریں یا ہر وقت نظر رکھیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-03-05/1447986_021510_updates.jpg
رابعہ کلثوم اور ریحان ناظم کی کامیاب شادی کا راز کیا؟

پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے جوڑے رابعہ کلثوم اور ریحان ناظم نے اپنی کامیاب ازدواجی زندگی کے راز سے پردہ اٹھا دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اداکارہ نے مزید کہا کہ میرے شوہر ہمیشہ مجھ پر مکمل بھروسہ کرتے ہیں کیونکہ میں ایسی عورت نہیں جو کسی کو حد سے آگے بڑھنے دے، اگر کوئی غلط حد پار کرے تو میں تھپڑ مارنے سے بھی دریغ نہیں کروں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاداری کسی دباؤ سے نہیں آتی بلکہ نیت اور سوچ سے آتی ہے، جو شخص غلطی کرنا چاہے، وہ کسی نہ کسی طرح کر ہی لیتا ہے۔
Pages: [1]
View full version: جو شخص دھوکہ دینا چاہے، اسے کوئی روک نہیں سکتا: رابعہ کلثوم