slotcosino Publish time 2025-10-10 09:54:15

اداکار شفقت چیمہ کی بیماری میڈیا سے چھپانے کی اصل وجہ سامنے آگئی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-09/1517894_1004355_10_updates.jpg
فائل فوٹو

نامور اداکار شفقت چیمہ کی بیماری کو میڈیا سے چھپانے کی اصل وجہ سامنے آگئی، ان کے بیٹے نے بڑا انکشاف کردیا۔

پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار شفقت چیمہ نے 35 برس تک منفی کرداروں کے ذریعے لالی ووڈ میں منفرد پہچان بنائی۔ گزشتہ سال فالج کے اٹیک کے باعث وہ شدید بیمار ہوگئے تھے، تاہم ان کی بیماری کے بارے میں میڈیا پر کوئی خبر سامنے نہیں آئی، جس پر مداح حیران تھے۔

حال ہی میں شفقت چیمہ کے بیٹے نے نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں والد کی بیماری کو میڈیا سے چھپانے کی وجہ بتادی۔

انہوں نے کہا کہ ابو ہمارے لیے سب کچھ ہیں، جب وہ بیمار ہوئے تو ہماری ایک بہن مانچسٹر سے اور دوسری امریکہ سے فوراً پاکستان پہنچیں، سب نے یہی کہا کہ ابو کو میڈیا میں نہ دکھایا جائے کیونکہ لوگ انہیں ایک شیر کی طرح دیکھتے ہیں، ہم نہیں چاہتے تھے کہ مداح انہیں کمزور حالت میں دیکھیں، کیونکہ اُن کے ذہنوں میں ابو کی ایک مضبوط اور طاقتور شبیہ بنی ہوئی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-02-04/1438057_014436_updates.jpg
ندیم چیمہ کی شفقت چیمہ کیلئے دعائے صحت کی اپیل

لالی ووڈ کے معروف فلم ہدایت کار ندیم چیمہ نے لیجنڈری اداکار شفقت چیمہ کی صحت کے لیے دعا کی اپیل کر دی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

شفقت چیمہ کے بیٹے نے مزید کہا کہ فنکاروں کو اپنی فیملی کو ہمیشہ ترجیح دینی چاہیے، کیونکہ آخر میں وہی آپ کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے، اپنی فیملی کو مضبوط بنائیں، کیونکہ وہی اصل اثاثہ ہے، باہر سے مدد مت ڈھونڈیں، ہم نے ابو کو اتنا پیار دیا کہ وہ اپنی تکلیف بھول گئے، لیکن ریما ہی وہ واحد شخصیت تھیں جو دل سے ہمارے ساتھ کھڑی رہیں، وہ اپنے شوہر کے ساتھ آئیں اور روزانہ ابو کی خیریت دریافت کرتی رہیں۔
Pages: [1]
View full version: اداکار شفقت چیمہ کی بیماری میڈیا سے چھپانے کی اصل وجہ سامنے آگئی