slotcosino Publish time 2025-10-10 09:54:17

متحدہ عرب امارات کا غزہ امن معاہدے کا خیرمقدم: تمام فریقوں سے شرائط کی پابندی کرنے پر زور

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-09/1517891_6531649_News15_updates.jpg
---فائل فوٹو

متحدہ عرب امارات نے غزہ میں جنگ کے خاتمے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی مجوزہ منصوبے کے پہلے مرحلے کے آغاز سے متعلق طے پانے والے معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔

اماراتی وزارتِ خارجہ نے جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ معاہدہ ایک جامع اور منصفانہ امن کی جانب ایک اہم قدم ہے جو فلسطینی عوام کے حقوق کی ضمانت فراہم کرتا ہے۔

اماراتی وزارتِ خارجہ نے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ معاہدے کی شرائط اور ذمے داریوں پر مکمل عمل کریں تاکہ غزہ میں پائیدار امن یقینی بنایا جا سکے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-09/1517889_021209_updates.jpg
مصری میڈیا کا غزہ میں جنگ بندی کا دعویٰ، اسرائیل کا انکار

غزہ جنگ بندی معاہدہ پاکستانی وقت کے مطابق 2 بجے سے نافذالعمل ہو گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات علاقائی و بین الاقوامی سطح پر جاری تمام کوششوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے جن کا مقصد جنگ کا خاتمہ اور پائیدار امن کا قیام ہے۔

یو اے ای نے غزہ کے عوام تک فوری اور بلا رکاوٹ امداد پہنچانے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔
Pages: [1]
View full version: متحدہ عرب امارات کا غزہ امن معاہدے کا خیرمقدم: تمام فریقوں سے شرائط کی پابندی کرنے پر زور