slotcosino Publish time 2025-10-10 09:54:18

غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں: فلسطینی صدر

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-09/1517903_6110535_Mehmood-Abbas_updates.jpgفلسطینی صدر محمود عباس—فائل فوٹو

فلسطینی صدر محمود عباس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر اور دوسرے مذاکرات کاروں نے اہم کام کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ انہیں امید ہے اس معاہدے سے معاملے کے مستقل حل کی امید پیدا ہوئی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-30/1515099_031817_updates.jpg
ہم امریکی صدر کی غزہ میں امن قائم کرنے کی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں: فلسطینی صدر محمود عباس

فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہم امریکی صدر کی غزہ میں امن قائم کرنے کی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

فلسطینی صدر نے کہا کہ ہم امریکی صدر ٹرمپ سمیت تمام مذاکرات کاروں کی گراں قدر کوششوں کو سراہتے ہیں اور ان کوششوں کو کامیاب بنانے کے لیے ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

فلسطینی صدر نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی ریاست کا قیام 4 جون 1967ء کے روز کی سرحدوں کی بنیاد پر ہونا چاہیے، فلسطینی ریاست کا داراحکومت مشرقی بیت المقدس ہوگا۔
Pages: [1]
View full version: غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں: فلسطینی صدر