ہم حماس کی پُشت پر کھڑے ہیں، جو فیصلہ حماس کا ہوگا وہ فیصلہ ہم سب کا ہوگا: حافظ نعیم
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-09/1517872_3136030_News12_updates.jpg---فائل فوٹو
جماعتِ اسلامی کے امیر، حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم حماس کی پُشت پر کھڑے ہیں، جو فیصلہ حماس کا ہوگا وہ ہمارا فیصلہ ہوگا، حماس کا دفتر اسلام آباد میں بنانا چاہیے۔
حافظ نعیم نے اسلام آباد میں غزہ ریلی سے خطاب کے دوران کہا کہ جماعت اسلامی مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے، فلسطینیوں کے لیے سب کچھ کر سکتے ہیں، حماس کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں، فلسطین کے شہدا کے ساتھ کھڑے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی طرف سب کی نظریں ہیں، کسی مغربی ملک کے پریشر کو قبول نہ کریں، ہم نے انہونی کو ہونی کر دکھایا تھا، شیروں کی حکومت ہوگی تو پوری قوم شیر بن جائے گی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-09/1517826_094810_updates.jpg
غزہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط کے اعلان کے بعد بھی اسرائیلی حملے رپورٹ ہوئے: غزہ سول ڈیفنس
غزہ سول ڈیفنس کا کہنا ہے غزہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط کے اعلان کے بعد بھی اسرائیلی حملے رپورٹ ہوئے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین میں 20 ہزار بچے شہید ہوئے، اسرائیل مرتد ہے، ناجائز ریاست ہے، بیت المقدس آزاد ہوگا، مسجد اقصیٰ آزاد ہوگی۔
اِن کا کہنا تھا کہ ہمت و جراّت سے کام لیں، ہمیں اپنے عمل کو ٹھیک رکھنا ہے، دین اور دنیا میں آگے بڑھنے کے لیے جدوجہد کرنی ہے۔
Pages:
[1]