slotcosino Publish time 2025-10-16 16:27:19

خراب انجن کے باعث سے ٹائٹن آبدوز کو حادثہ پیش آیا, تحقیقات میں انکشاف

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-16/1520013_8503690_Ocean-Gate-Titan-Sub_updates.jpg   آبدوز ٹائٹن—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکی ادارے نے تحقیقات میں انکشاف کیا کہ خراب انجن کے باعث سے ٹائٹن آبدوز کو حادثہ پیش آیا۔


غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ادارے نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (NTSB) نے سیاحتی آبدوز ٹائٹن کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ ایک نجی کمپنی کی ملکیت تھی، کمپنی اوشین گیٹ نے سفر سے پہلے آبدوز کی مناسب جانچ نہیں کی تھی۔

یہ آبدوز جون 2023ء میں بحرل اوقیانوس میں غرق شدہ تاریخی جہاز آر ایم ایس ٹائٹینک کے ملبے کو دیکھانے کے سیاحتی مشن پر گئی تھی۔

اس چھوٹی آبدوز میں اسکی کمپنی کے سی ای او اسٹوکٹن رش، معروف پاکستانی سرمایہ کار شہزادہ داؤد، انکے بیٹے سلیمان داؤد سمیت 5 افراد سوار تھے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2025-08-06/1497956_040808_updates.jpg
ٹائٹن آبدوز سانحہ آپریٹر کی ناکامیوں کا نتیجہ تھا، رپورٹ

واشنگٹن ٹائٹن آبدوز سانحہ آپریٹر کی ناکامیوں... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

کمپنی حادثے کا شکار ہونے والی آبدوز کی حقیقی پائیداری کے حوالے سے لاعلم تھی اور اس حادثے کے بعد کمپنی نے فوری طور پر اپنا آپریشن بند کر دیا تھا۔


سیفٹی بورڈ کی رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا کہ کمپنی اوشین گیٹ نے حفاظتی معیارات کا خیال نہیں رکھا، ٹائٹن کو بہت جلد تلاش کیا جاسکتا تھا اگر حفاظتی معیارات کا خیال کیا گیا ہوتا، ان معاملات کی عدم تکمیل کی وجہ سے بچاؤ کی کوشش ناممکن ہوگئی تھی۔
Pages: [1]
View full version: خراب انجن کے باعث سے ٹائٹن آبدوز کو حادثہ پیش آیا, تحقیقات میں انکشاف