slotcosino Publish time 2025-10-16 17:06:05

افغان طالبان اور بھارت کا پروپیگنڈا گٹھ جوڑ بے نقاب

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-16/1520022_7801223_05_updates.jpgفوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

افغان طالبان رجیم اور بھارت کا پروپیگنڈا گٹھ جوڑ بے نقاب ہو گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا پاکستان مخالف افغان جارحیت کے حوالے سے پروپیگنڈا خبریں چلا رہا ہے، گزشتہ روز افغان طالبان کے پاکستانی ٹینک قبضے میں لینے کا جھوٹا پروپیگنڈا افغان ترجمان نے کیا۔

فیکٹ چیک گروک نے جھوٹ سے پردہ اٹھایا کہ روسی ساختہ ٹینک افغان طالبان کے زیر استعمال ہے، ایکس اکاؤنٹ کے ذریعے ذبیح اللّٰہ نے دوستی گیٹ کو تباہ کرنے سے متعلق بھی بیان جاری کیا، بھارتی میڈیا نے اسے پاکستانی سمت کا بنا کر خوب پروپیگنڈا کیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-15/1519732_040620_updates.jpg
کیا افغانستان نے پاک فوج کے ٹینک قبضے میں لے لیے؟ حقیقت سامنے آگئی

اسلامی امارت افغانستان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد کی جانب سے 2 مختلف ویڈیوز شیئر کی گئیں، جس مین دعویٰ کیا گیا کہ افغانستان نے پاکستانی افواج کے ٹینکرز کو قبضے میں لے لیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

افغان دوستی گیٹ کو افغانستان کی سائیڈ پر افغان طالبان نے آئی ای ڈی لگا کر تباہ کیا، پاکستانی سمت میں موجود گیٹ اصلی حالت میں موجود ہے جسے کوئی نقصان نہیں پہنچا، بھارتی اور افغان میڈیا نے کابل میں بم دھماکے کو بھی آئل ٹینکر پھٹنے سے منسوب کیا۔

کابل میں یہ دھماکا پاک فوج کی جانب سے precision strikes کے نتیجے میں ہوا، بھارتی میڈیا اپنے مذموم عزائم کے لیے فیک اور اے آئی کے ذریعے جعلی ویڈیوز بنانے میں مصروف ہے۔

بھارتی میڈیا نے شمالی وزیرستان کے شہری عادل داوڑ کو بھی شہید پاکستانی فوجی قرار دیا، شہری عادل داوڑ نے ویڈیوپیغام میں خود تمام جھوٹے دعوؤں کو رد کیا۔
Pages: [1]
View full version: افغان طالبان اور بھارت کا پروپیگنڈا گٹھ جوڑ بے نقاب