slotcosino Publish time 2025-10-10 09:54:21

جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر کوینا مفاکا پاکستان کیخلاف وائٹ بال سیریز سے باہر

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-09/1517906_6332961_Maphaka_updates.jpg

دورہ پاکستان پر آنے والی جنوبی افریقہ کی ٹیم کے فاسٹ بولر کوینا مفاکا انجری کے باعث وائٹ بال سیریز سے باہر ہوگئے۔

جنوبی افریقہ ٹیم کے مطابقتازہ ترین اسکینز اور طبی معائنوں میں کوینا مفاکا کو ہیمسٹرنگ اسٹرین انجری تشخیص ہوئی ہے، وہ آئندہ چار ہفتے بحالی کے عمل میں گزاریں گے۔

کوینا مفاکا جنوبی افریقہ اور پاکستان کےخلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے اسکواڈ کا حصہ تھے، اوٹنیل بارٹمین کو پاکستان کےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-07/1517240_035316_updates.jpg
پاک جنوبی افریقا سیریز کے ٹکٹس آج سے فروخت کیلئے دستیاب ہونگے

سیریز کے آن لائن ٹکٹس آج شام 5 بجے سے دستیاب ہوں گے۔ لاہور اور راولپنڈی ٹیسٹ میں جنرل، فرسٹ کلاس، پریمیئم، وی آئی پی انکلوژرز میں فری داخلہ ہوگا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل لیزاڈ ولیمز پاکستان کےخلاف ون ڈے سیریز کے لیے شامل ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ جنوبی افریقہ کا طویل دورۂ پاکستان 12 اکتوبر سے شروع ہوگا، جس میں 2 ٹیسٹ، 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز شامل ہیں۔ آخری ون ڈے 8 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
Pages: [1]
View full version: جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر کوینا مفاکا پاکستان کیخلاف وائٹ بال سیریز سے باہر