دورانِ سفر صمد فلوٹیلا پر 3 ڈرون اٹیک ہوئے: سابق سینیٹر مشتاق احمد
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-09/1517905_5146451_mushtaq-ahmed_updates.jpgجماعتِ اسلامی کے رہنما و سابق سینیٹر مشتاق احمد—فائل فوٹوجماعتِ اسلامی کے رہنما و سابق سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ دورانِ سفر صمد فلوٹیلا پر 3 ڈرون اٹیک ہوئے۔
انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 30 دن اور 30 راتیں سمندر میں گزاریں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-09/1517904_035143_updates.jpg
اسرائیلی حراست سے رہائی پانے والے سابق سینیٹر مشتاق احمد پاکستان واپس پہنچ گئے
اسرائیلی حراست سے رہائی پانے والے سابق سینیٹر مشتاق پاکستان واپس پہنچ گئے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
سابق سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ 2 سال سے زائد ہو گئے، فلسطین میں مسلمانوں کا قتلِ عام ہو رہا ہے، غزہ میں ہزاروں کی تعداد میں بچے معذور اور یتیم ہو گئے۔
ان کا کہنا ہے کہ مسلمان ممالک کو مل کر فلسطین سے متعلق غور کرنا ہو گا، 2 سال سے فلسطین میں ہونے والی نسل کشی ظلم کی انتہا ہے۔
Pages:
[1]