بھارت: سرجن نے ڈاکٹر بیوی کو غلط انجیکشن لگا کر قتل کردیا، شوہر 6 ماہ بعد گرفتار
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-16/1520017_9317917_News3_updates.jpgفوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
بھارتی شہر بنگلورو کے ایک سرجن ڈاکٹر نے اپنی ڈاکٹر بیوی کو جان لیوا انجیکشن لگا کر قتل کر دیا جسے چھ ماہ کی تحقیقات کے بعد پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ رواں سال 21 اپریل کو بنگلورو شہر میں پیش آیا تھا جہاں جنرل سرجن، ڈاکٹر مہندرا ریڈی نے اپنی اہلیہ، ماہرِ امراضِ جِلد ڈاکٹر کرُتھیکا ریڈی کو اِن کے گھر پر بے ہوشی کی دوا پروپوفول (Propofol) کی زیادہ مقدار دے کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔
بعدازاں مہندرا خود ہی اپنی اہلیہ کو قریبی اسپتال لے گیا جہاں ڈاکٹروں نے اِسے مردہ قرار دیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-22/1512541_062736_updates.jpg
بھارت: شوہر نے بیوی کو قتل کرکے فیس بک لائیو پر اعتراف کر لیا
قتل کے فوراً بعد ملزم آئزک نے فیس بک لائیو پر دو منٹ کی ویڈیو میں جرم کا اعتراف کیا اور شالنی پر بداعتمادی، زیورات کے غلط استعمال اور سیاسی سرگرمیوں میں بڑھتی شمولیت کے الزامات عائد کیے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
بھارتی میڈیا کے مطابق ابتدائی طور پر اس معاملے کو قدرتی یا حادثاتی موت سمجھا گیا تاہم پولیس نے شواہد جمع کرتے ہوئے جائے وقوعہ سے کینولا سیٹ، انجیکشن ٹیوب اور دیگر طبی آلات برآمدکیے جنہیں فرانزک معائنے کے لیے بھیجا گیا۔
فرانزک رپورٹ میں مقتولہ کے جسم میں پروپوفول کی موجودگی کی تصدیق ہوئی جس سے واضح ہوگیا کہ اِن کی موت انجیکشن کے ذریعے دی گئی دوا کی زیادتی سے ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رپورٹ کے سامنے آنے کے بعد مقتولہ کے والد نے 13 اکتوبر کو باقاعدہ طور پر اپنے دماد کے خلاف شکایت درج کروائی جس پر پولیس نے 14 اکتوبر کو ملزم کو ساحلی شہر منی پال سے گرفتار کر لیا۔
Pages:
[1]