slotcosino Publish time 2025-10-10 09:54:24

ازاخیل ڈرائی پورٹ پر کسٹمز لیبارٹری نے کام شروع کر دیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-09/1517915_9570068_customs-lab_updates.jpg—فائل فوٹوز

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا کہنا ہے کہ ازاخیل ڈرائی پورٹ پر کسٹمز لیبارٹری نے کام شروع کر دیا۔

ایف بی آر کے مطابق لیبارٹری کپڑوں، پلاسٹک، خوردنی اشیا، رنگوں کو جانچنے کے آلات سے لیس ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بتایا ہے کہ اس سے پہلے اشیاء کے نمونے کراچی، لاہور، فیصل آباد کی لیبارٹریز کو بھیجے جاتے تھے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/magazine/2020-03-09/743495_033326_updates.jpg
اضاخیل میں ڈرائی پورٹ کا قیام 36 سالہ دیرینہ مطالبہ شرمندہ تعبیر

صوبۂ خیبرپختون خوا کے دارالحکومت، پشاور کا شمار... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ تقریباً 80 فیصد نمونوں کی جانچ مقامی لیبارٹری میں ہی کی جائے گی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق کسٹمز لیبارٹری کی وجہ سے کلیئرنس جلد ہو سکے گی، لاگت میں کمی آئے گی۔

ایف بی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک جدید لیبارٹری جلد ہی طورخم پر بھی کام شروع کر دے گی۔

اس حوالے سے صدر سرحد چیمبر آف کامرس جنید الطاف نے کہا ہے کہ لیبارٹری کا قیام خوش آئند اور لائقِ تحسین اقدام ہے۔
Pages: [1]
View full version: ازاخیل ڈرائی پورٹ پر کسٹمز لیبارٹری نے کام شروع کر دیا