پیرو میں حکومت مخالف مظاہرے جاری، جھڑپوں میں 55 پولیس اہلکار اور 20 شہری زخمی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-16/1520028_4429781_Peru-Demonstraion-1_updates.jpg—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاپیرو میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، دارالحکومت لیما میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق پیرو میں حکومت مخالف مظاہروں میں شدت آگئی۔
مظاہروں کے دوران ہونے والی جھڑپوں میں 55 پولیس اہلکار اور 20 شہری زخمی ہوگئے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-10/1518213_021524_updates.jpg
پیرو کی صدر دینا بولوارٹے کے خلاف مواخذے کی تحریک کامیاب
پیرو کی صدر دینا بولوارٹے کے خلاف مواخذے کی تحریک کامیاب ہوگئی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
دارالحکومت لیما میں ہزاروں افراد نے کانگریس کے قریب ریلی میں احتساب اور اصلاحات کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے رکاوٹیں ہٹانے کی کوشش کیں جس پر پولیس نے مظاہرین کو منشترکرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔
پیرو میں کئی روز سے جاری مظاہروں کے بعد صدر ڈینا بولوارٹے کو مواخذے کی تحریک کے بعد برطرف کیا گیا تھا جبکہ نئے عبوری صدر جوز جیری نے چند دن قبل عہدہ سنبھالا ہے۔
Pages:
[1]