slotcosino Publish time 2025-10-16 18:24:14

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-16/1520035_1308446_08_updates.jpg—فائل فوٹو

پشاور ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی 18 نومبر تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی مقدمات کی تفصیلات کے لیے درخواست پر سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس نعیم انور نے کی۔

دالت نے وزیراعلیٰ کے پی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے ان کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2025-10-16/1519904_041013_updates.jpg
خیبر پختونخوا، نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے عہدے کا حلف اٹھالیا

پشاورخیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ محمد... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

دوران سماعت جسٹس اعجاز انور نے استفسار کیا کہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کس ایف آئی آر میں نامزد ہیں؟

ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ ہمیں تو خود نہیں پتہ، ہوسکتا ہے میں بھی ایف آئی آر میں نامزد ہوں، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے جائیں گے۔
Pages: [1]
View full version: وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم