slotcosino Publish time 2025-10-16 19:03:14

انجیلین ملک نے اووریئن کینسر کی علامات بتادیں، مداحوں کو بروقت معائنے کا مشورہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-16/1520029_8257858_7_updates.jpgتصاویر:سوشل میڈیا

پاکستان کی معروف اداکارہ اور ہدایتکارہ انجیلین ملک اپنے فنی سفر میں کئی یادگار ڈراموں اور منصوبوں سے شہرت حاصل کر چکی ہیں، ان دنوں اووریئنکینسر کے موذی مرض سے لڑ رہی ہیں۔

وہ اس مشکل مرحلے میں بھی اپنی ہمت اور حوصلے سے مداحوں کو متاثر کر رہی ہیں اور اکثر اپنی صحت اور علاج کے بارے میں آگاہی کرتی رہتی ہیں۔

انجیلین ملک نے حال ہی میں مداحوں کی درخواست پر اووریئن کینسر کی ابتدائی علامات سوشل میڈیا پر بتائیں اور اس بات پر زور دیا کہ اگر جسم میں کوئی غیر معمولی تبدیلی محسوس ہو تو فوراً ٹیسٹ کروانا چاہیے۔

اداکارہ نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ بہت سے لوگ مجھ سے پوچھ رہے تھے کہ اووریئن کینسر کی علامات کیا ہیں، یہ ایک خاموش کینسر ہے، جس کے صرف تقریباً 20 فیصد مریض ہی وقت پر تشخیص کروا پاتے ہیں، باقی اکثر دیر سے پتہ چلنے کی وجہ سے مشکل میں پڑ جاتے ہیں،اس کی علامات بہت معمولی ہوتی ہیں، جیسے پیٹ پھول جانا (Bloating)، بھوک میں کمی، اچانک وزن کا کم یا زیادہ ہونا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-03-11/1449920_112954_updates.jpg
کینسر میں مبتلا انجلین ملک کی مداحوں سے دعا کی اپیل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ انجلین ملک نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے مزید کہا کہ اکثر لوگ بدہضمی یا وزن میں اچانک تبدیلی کو نظر انداز کر دیتے ہیں، لیکن یہی وہ چیزیں ہیں جنہیں سنجیدگی سے لینا چاہیے، اووریئن کینسر کا CA-125 ٹیسٹ بہت آسان ہے اور زیادہ مہنگا بھی نہیں، اس کے ساتھ پیلوک الٹراساؤنڈ بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

انجیلین ملک نے بتایا کہ مجھے ابتدا میں سفر کے دوران پیٹ پھولنے کا احساس ہوا، مگر میں نے اسے معمولی سمجھ کر نظرانداز کیا، جب میں پاکستان واپس آئی تو یہ مسئلہ برقرار تھا، تب میں نے ٹیسٹ کروائے اور معلوم ہوا کہ مجھے گریڈ 3 اووریئن کینسر ہے، میں سب کو یہی مشورہ دوں گی کہ جسم میں اگر کوئی غیر معمولی تبدیلی محسوس ہو تو فوراً ٹیسٹ کروائیں، لاپرواہی نہ برتیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-06-21/1483041_034128_updates.jpg
کینسر میں مبتلا انجلین ملک کی زندگی میں نئے باب کا آغاز، دعاؤں کی اپیل

موذی مرض کینسر سے زندگی کی جنگ لڑنے والی پاکستانی معروف ڈائریکٹر، پروڈیوسر، مصنفہ اور اداکارہ انجلین ملک نے نئے باب کے آغاز کے ساتھ دعاؤں کی اپیل کردی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ان کے اس پیغام کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں نے ان کی ہمت کو سراہا اور کینسر کے بارے میں آگاہی پھیلانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ انجیلین ملک نے ناصرف بیماری کے خلاف عزم دکھایا ہے بلکہ دوسروں کے لیے زندگی بچانے والا پیغام بھی دیا ہے۔
Pages: [1]
View full version: انجیلین ملک نے اووریئن کینسر کی علامات بتادیں، مداحوں کو بروقت معائنے کا مشورہ