Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 596|Reply: 0

انجیلین ملک نے اووریئن کینسر کی علامات بتادیں، مداحوں کو بروقت معائنے کا مشورہ

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178155
Post time 2025-10-16 19:03:14 | Show all posts |Read mode
  تصاویر:سوشل میڈیا

پاکستان کی معروف اداکارہ اور ہدایتکارہ انجیلین ملک اپنے فنی سفر میں کئی یادگار ڈراموں اور منصوبوں سے شہرت حاصل کر چکی ہیں، ان دنوں اووریئن  کینسر کے موذی مرض سے لڑ رہی ہیں۔

وہ اس مشکل مرحلے میں بھی اپنی ہمت اور حوصلے سے مداحوں کو متاثر کر رہی ہیں اور اکثر اپنی صحت اور علاج کے بارے میں آگاہی کرتی رہتی ہیں۔

انجیلین ملک نے حال ہی میں مداحوں کی درخواست پر اووریئن کینسر کی ابتدائی علامات سوشل میڈیا پر بتائیں اور اس بات پر زور دیا کہ اگر جسم میں کوئی غیر معمولی تبدیلی محسوس ہو تو فوراً ٹیسٹ کروانا چاہیے۔

اداکارہ نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ بہت سے لوگ مجھ سے پوچھ رہے تھے کہ اووریئن کینسر کی علامات کیا ہیں، یہ ایک خاموش کینسر ہے، جس کے صرف تقریباً 20 فیصد مریض ہی وقت پر تشخیص کروا پاتے ہیں، باقی اکثر دیر سے پتہ چلنے کی وجہ سے مشکل میں پڑ جاتے ہیں،اس کی علامات بہت معمولی ہوتی ہیں، جیسے پیٹ پھول جانا (Bloating)، بھوک میں کمی، اچانک وزن کا کم یا زیادہ ہونا۔   
کینسر میں مبتلا انجلین ملک کی مداحوں سے دعا کی اپیل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ انجلین ملک نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔    

انہوں نے مزید کہا کہ اکثر لوگ بدہضمی یا وزن میں اچانک تبدیلی کو نظر انداز کر دیتے ہیں، لیکن یہی وہ چیزیں ہیں جنہیں سنجیدگی سے لینا چاہیے، اووریئن کینسر کا CA-125 ٹیسٹ بہت آسان ہے اور زیادہ مہنگا بھی نہیں، اس کے ساتھ پیلوک الٹراساؤنڈ بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

انجیلین ملک نے بتایا کہ مجھے ابتدا میں سفر کے دوران پیٹ پھولنے کا احساس ہوا، مگر میں نے اسے معمولی سمجھ کر نظرانداز کیا، جب میں پاکستان واپس آئی تو یہ مسئلہ برقرار تھا، تب میں نے ٹیسٹ کروائے اور معلوم ہوا کہ مجھے گریڈ 3 اووریئن کینسر ہے، میں سب کو یہی مشورہ دوں گی کہ جسم میں اگر کوئی غیر معمولی تبدیلی محسوس ہو تو فوراً ٹیسٹ کروائیں، لاپرواہی نہ برتیں۔   
کینسر میں مبتلا انجلین ملک کی زندگی میں نئے باب کا آغاز، دعاؤں کی اپیل

موذی مرض کینسر سے زندگی کی جنگ لڑنے والی پاکستانی معروف ڈائریکٹر، پروڈیوسر، مصنفہ اور اداکارہ انجلین ملک نے نئے باب کے آغاز کے ساتھ دعاؤں کی اپیل کردی ہے۔   

ان کے اس پیغام کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں نے ان کی ہمت کو سراہا اور کینسر کے بارے میں آگاہی پھیلانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ انجیلین ملک نے ناصرف بیماری کے خلاف عزم دکھایا ہے بلکہ دوسروں کے لیے زندگی بچانے والا پیغام بھی دیا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 04:19 GMT+5 , Processed in 0.046578 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list