slotcosino Publish time 2025-10-10 12:21:09

وٹامن ڈی کی کمی خاموش قاتل قرار! ابتدائی علامات اور حل کیا ہے؟

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-08/1517496_7648945_News1_updates.jpg---فائل فوٹو

وٹامن ڈی جسے عام طور پر سَن شائن وٹامن کہا جاتا ہے، انسانی صحت کا ایک نہایت اہم جز ہے، یہ ناصرف ہڈیوں کی مضبوطی میں کردار ادا کرتا ہے بلکہ قوتِ مدافعت، دماغی صحت اور جذباتی توازن کو بھی برقرار رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

وٹامن ڈی کی کمی دنیا بھر میں عام ہے لیکن ماہرین کے مطابق زیادہ تر افراد اس کمی سے لاعلم رہتے ہیں۔

وٹامن ڈی کی اہمیت https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-04-09/1459047_125654_updates.jpg
وٹامن ڈی کی کمی کا آنتوں پر کیا اثر پڑتا ہے؟

وٹامن ڈی کی کمی کو اکثر انسانی جسم میں ہڈیوں کی کمزوری سے جوڑا جاتا ہے لیکن ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وٹامن ڈی کی کمی سے انسان کی آنتیں بھی بہت بری طرح متاثر ہوتی ہیں۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

وٹامن ڈی جسم کو کیلشیم جذب کرنے میں مدد دیتا ہے جو ہڈیوں اور دانتوں کی مضبوطی کے لیے ضروری ہے، اس کی کمی بچوں میں رکٹس (Rickets) اور بڑوں میں آسٹیوپوروسس (Osteoporosis) جیسی بیماریوں کا سبب بن سکتی ہے، وٹامن ڈی مجموعی صحت اور مدافعتی نظام کو بھی مضبوط بناتا ہے۔

ماہرین کے مطابق وٹامن ڈی کی کمی عام طور پر ایشیائی باشندوں میں زیادہ پائی جاتی ہے جبکہ اس کی علامات بھی کم معلومات ہونے کے سبب واضح نہیں ہوتیں۔

وٹامن ڈی کی کمی اکثر تھکن، اداسی، اور بار بار ہونے والے انفیکشنز کی صورت میں ظاہر ہوتی ہے۔

دیگر ممکنہ علامات میں کمر یا ہڈیوں میں درد، زخموں کا دیر سے بھرنا، بالوں کا گرنا، پٹھوں میں درد، اضطراب کی کیفیت، ڈپریشن اور وزن میں اضافہ شامل ہے۔

وٹامن ڈی حاصل کرنے کے قدرتی ذرائع

ڈاکٹرز کے مطابق وٹامن ڈی کا بہترین ذریعہ سورج کی روشنی ہے، 10 سے 30 منٹ تک بازو اور ٹانگوں کو سورج کی روشنی میں رکھنے سے جسم خود بخود 1000 سے 2000 یونٹ وٹامن ڈی پیدا کر لیتا ہے۔

غذائی ذرائع https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2023-07-08/1244936_115111_updates.jpg
وٹامن ڈی کی کمی دور کرنے والی 8 غذائیں کونسی ہیں؟

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ وٹامن ڈی کی کمی بہت سی بیماریوں کو دعوت دیتی ہے جبکہ وٹامن ڈی جسمانی افعال کی صحیح کارکردگی کے لیے ناگزیر جز ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

چربی والی مچھلیاں جیسے سالمن اور ٹونا، انڈے کی زردی اور مشروم میں وٹامن ڈی پایا جاتا ہے۔

وٹامن ڈی کا سپلیمنٹ کب لینا چاہیے؟

اگر کسی میں وٹامن ڈی کی شدید کمی پائی جائے تو ڈاکٹر کے مشورے سے سپلیمنٹس استعمال کیے جا سکتے ہیں تاہم اُنہوں نے خبردار کیا کہ زیادہ مقدار نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ وٹامن ڈی کی زیادہ مقدار گردوں کے مسائل پیدا کر سکتی ہے، بالغ افراد کے لیے روزانہ 600 سے 800 انٹرنیشنل یونٹ مقدار کافی ہے لیکن سپلیمنٹ لینے سے پہلے اپنے ڈاکٹر مشورہ ضرور کریں۔





نوٹ: یہ ایک معلوماتی مضمون ہے، اپنی کسی بھی بیماری اور اس کی تشخیص کےلیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
Pages: [1]
View full version: وٹامن ڈی کی کمی خاموش قاتل قرار! ابتدائی علامات اور حل کیا ہے؟