slotcosino Publish time 2025-10-10 12:27:20

ٹیسٹ سیریز: پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آج دوپہر میں ٹریننگ کریں گی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-10/1518183_462194_5_updates.jpgفوٹو بشکریہ ایکس

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمز آج دوپہر میں قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم مینجمنٹ پہلے ٹیسٹ کا پلئینگ الیون پر غور جاری، ممکنہ طور پر پہلے ٹیسٹ میں 2 ریگولر فاسٹ بولرز اور 2 اسپنرز کے ساتھ جانے پر غور کیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-10/1518179_101913_updates.jpg
جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12 اکتوبر سے لاہور اور دوسرا ٹیسٹ 20 اکتوبر سے پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ذرائع کا کہنا ہے کہ عبوری ہیڈ کوچ اظہر محمود اسپنر آصف آفریدی کے ڈیبیو کے حق میں ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ اظہر محمود آصف آفریدی کی بولنگ سے متاثر ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ پلئینگ الیون کے لیے عبداللّٰہ شفیق ، امام الحق، شان مسعود اور بابر اعظم کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق سعود شکیل ،محمد رضوان، سلمان علی آغا، ساجد خان، شاہین آفریدی، نعمان علی اور خرم شہزاد کے نام بھی زیرِ غور ہیں۔
Pages: [1]
View full version: ٹیسٹ سیریز: پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آج دوپہر میں ٹریننگ کریں گی