slotcosino Publish time 2025-10-10 14:24:03

بچے کی موت پر غمزدہ نایاب اورکا وہیل کا مردہ بچے کو اٹھائے تیرنے کا دلخراش منظر

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-17/1510960_1044458_8_updates.jpgاسکرین گریب

امریکا کی ریاست واشنگٹن میں اپنے بچے کی موت پر غمزدہ نایاب اورکا وہیل کو مردہ بچے کو اٹھائے پانی کی سطح پر تیرنے کا دلخراش منظر دیکھا گیا ہے۔

محققین نے تصدیق کی کہ J36 نامی وہیل اپنے مردہ بچے کو اٹھائے پانی میں دھکیلتی رہی، یہ منظر روساریو اسٹریٹ (Rosario Strait) کے پانیوں میں دیکھا گیا، جو سیلش سی (Salish Sea) کے سان جوان جزائر میں واقع ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ ابھی واضح نہیں کہ بچہ زندہ پیدا ہوا تھا یا نہیں، تاہم مشاہدات کے مطابق وہ تین دن سے زیادہ عمر کا نہیں تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-06-16/1481389_102734_updates.jpg
سمندر میں 35 فٹ طویل بلو وہیل مردہ حالت میں دیکھی گئی

پاکستان اور ایران کے درمیانی سمندر میں 35 فٹ طویل... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اورکا وہیلز میں بچوں کی شرحِ اموات پہلے ہی بہت زیادہ ہے، لیکن واشنگٹن اور کینیڈا کے درمیان پائی جانے والی Southern Resident کہلانے والی اس نایاب نسل کی حالت تشویشناک ہے، اس وقت ان کی تعداد صرف 73 رہ گئی ہے، شکار کی کمی، خاص طور پر ان کی پسندیدہ مچھلی چینوک سالمن (Chinook Salmon)، آلودگی اور بحری جہازوں کا شور ان کی بقا کے لیے سب سے بڑے خطرات ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسی آبادی کی ایک اور مادہ وہیل J35 نے عالمی شہرت حاصل کی تھی، جب اس نے 2018ء میں اپنے مردہ بچے کو 17 دن تک پانی میں اٹھائے رکھا اور تقریباً 1,600 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا، رواں سال کے آغاز پر بھی اس نسل کی وہیل کو مردہ بچے کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔
Pages: [1]
View full version: بچے کی موت پر غمزدہ نایاب اورکا وہیل کا مردہ بچے کو اٹھائے تیرنے کا دلخراش منظر