Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 381|Reply: 0

بچے کی موت پر غمزدہ نایاب اورکا وہیل کا مردہ بچے کو اٹھائے تیرنے کا دلخراش منظر

[Copy link]

1499

Threads

0

Posts

4499

Credits

论坛元老

Credits
4499
Post time 6 hour(s) ago | Show all posts |Read mode
  اسکرین گریب

امریکا کی ریاست واشنگٹن میں اپنے بچے کی موت پر غمزدہ نایاب اورکا وہیل کو مردہ بچے کو اٹھائے پانی کی سطح پر تیرنے کا دلخراش منظر دیکھا گیا ہے۔

محققین نے تصدیق کی کہ J36 نامی وہیل اپنے مردہ بچے کو اٹھائے پانی میں دھکیلتی رہی، یہ منظر روساریو اسٹریٹ (Rosario Strait) کے پانیوں میں دیکھا گیا، جو سیلش سی (Salish Sea) کے سان جوان جزائر میں واقع ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ ابھی واضح نہیں کہ بچہ زندہ پیدا ہوا تھا یا نہیں، تاہم مشاہدات کے مطابق وہ تین دن سے زیادہ عمر کا نہیں تھا۔   
سمندر میں 35 فٹ طویل بلو وہیل مردہ حالت میں دیکھی گئی

پاکستان اور ایران کے درمیانی سمندر میں 35 فٹ طویل...   

اورکا وہیلز میں بچوں کی شرحِ اموات پہلے ہی بہت زیادہ ہے، لیکن واشنگٹن اور کینیڈا کے درمیان پائی جانے والی Southern Resident کہلانے والی اس نایاب نسل کی حالت تشویشناک ہے، اس وقت ان کی تعداد صرف 73 رہ گئی ہے، شکار کی کمی، خاص طور پر ان کی پسندیدہ مچھلی چینوک سالمن (Chinook Salmon)، آلودگی اور بحری جہازوں کا شور ان کی بقا کے لیے سب سے بڑے خطرات ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسی آبادی کی ایک اور مادہ وہیل J35 نے عالمی شہرت حاصل کی تھی، جب اس نے 2018ء میں اپنے مردہ بچے کو 17 دن تک پانی میں اٹھائے رکھا اور تقریباً 1,600 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا، رواں سال کے آغاز پر بھی اس نسل کی وہیل کو مردہ بچے کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-10-10 23:43 GMT+8 , Processed in 0.049471 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list