slotcosino Publish time Yesterday 19:20

شیخہ مہرا کی منگنی کی 11 قیراط کی انگوٹھی توجہ کا مرکز، مالیت کیا ہے؟

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-08-31/1505719_5020867_5_updates.jpgتصاویر:سوشل میڈیا

معروف مراکش نژاد امریکی ریپر فرنچ مونٹانا نے دبئی کی شہزادی شیخہ مہرا کو منگنی پر ایک نایاب 11 قیراط کی ہیروں جڑی انگوٹھی تحفے میں دی ہے جس کی مالیت تقریباً 10 لاکھ امریکی ڈالر بتائی جارہی ہے۔

انگوٹھی نیویارک کے معروف جیولر ایرک دی جیولر (Mavani & Co) نے خصوصی طور پر ڈیزائن کی، اس میں ایمرلڈ کٹ ہیرا جڑا ہے جو 11.53 قیراط وزنی ہے، بتایا جاتا ہے کہ مونٹانا نے یہ انگوٹھی کئی ماہ پہلے آرڈر پر تیار کروائی تھی تاکہ اپنی منگیتر کو ایک منفرد اور شاہانہ تحفہ دے سکیں۔

یاد رہے کہ دونوں شخصیات کی منگنی کا اعلان حال ہی میں کیا گیا ہے۔




شیخہ مہرا متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے نائب صدر اور وزیراعظمکی صاحبزادی ہیں اور ان کی ذاتی دولت کا تخمینہ 30 کروڑ ڈالر لگایا جاتا ہے، جبکہ ان کے خاندان کی مجموعی دولت کا اندازہ 18 ارب ڈالر سے زائد ہے، دوسری جانب فرنچ مونٹانا کی مجموعی دولت 25 سے 50 ملین ڈالر کے درمیان بتائی جاتی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-08-28/1504875_030312_updates.jpg
دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ نے ریپر فرنچ مونٹانا سے منگنی کرلی

انسٹا گرام پر اپنے شوہر کو طلاق دینے کا اعلان کرنے والی دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے ریپر فرنچ مونٹانا سے منگنی کرلی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

قابل ذکر بات یہ ہے کہ شیخہ مہرا کی یہ دوسری شادی ہوگی، اس سے قبل انہوں نے اپریل 2023ء میں ایک شاندار تقریب میں شیخ مانا المکتوم سے نکاح کیا تھا، تاہم جولائی 2024ء میں انہوں نے انسٹاگرام پر ایک وائرل پوسٹ کے ذریعے اپنی طلاق کا اعلان کیا تھا۔
Pages: [1]
View full version: شیخہ مہرا کی منگنی کی 11 قیراط کی انگوٹھی توجہ کا مرکز، مالیت کیا ہے؟